پاکستان نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت بجٹ سسٹم میں اصلاحات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آئی ایم ایف کا وفد بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے جلد پاکستان آئے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تحت پاکستان نے بجٹ سسٹم میں اصلاحات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آئی ایم ایف کا وفد بجٹ کی تیاریوں اور اصلاحات کا جائزہ لینے جلد پاکستان آئے گا۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مالی نظم و ضبط بہتر بنایا جائے گا۔ بجٹ فیصلوں میں تاخیر کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق نئے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی تجاویز پر کام جاری ہے۔
وزارت خزانہ نے اضافی گرانٹس کے اجراء پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ٹیکس پالیسی آفس فعال کر دیا گیا ہے تاکہ بار بار بجٹ میں تبدیلیاں روکی جا سکیں۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اخراجات اور بجٹ میں ہم آہنگی بہتر ہوگی۔ نیا بجٹ شفاف بنایا جائے گا اور ہنگامی فنڈ بھی رکھا جائے گا، رواں مالی سال اس مد میں 300 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ کے دفاتر کو بجٹ اصلاحات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگانا پڑا، آئندہ سال کٹوتیوں سے بچانے کی کوشش ہوگی۔















