خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مزمل اسلم نے سٹاک مارکیٹ میں 16.5 ارب ڈالر کی گراوٹ کی تصدیق کی، سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مزمل اسلم نے بتایا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں بڑی گراوٹ کے باعث سرمایہ کاروں کے 16.5 ارب ڈالر ڈوب گئے ہیں، جس سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75.5 ارب ڈالر سے کم ہو کر 59 ارب ڈالر پر آگئی۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ سٹاک مارکیٹ کی گراوٹ ایران اسرائیل جنگ سے چھ ہفتے قبل شروع ہوئی، جب سٹاک انڈیکس 191,000 پوائنٹس سے کم ہو کر آج 148,000 پوائنٹس پر آگیا ہے۔
ان کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں 43,000 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جو کہ 22.5 فیصد بنتی ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپے میں یہ نقصان 4,600 ارب روپے بنتا ہے، جو ملک کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کافی ہوتا، جیسے بھاشا ڈیم اور داسو ڈیمز کی تعمیر۔
واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ کی یہ گراوٹ حکومت کی پالیسیوں اور عالمی سیاسی صورتحال کے اثرات کا نتیجہ ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔















