خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کے لئے نیا ٹائم ٹیبل جاری

خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کے لئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا، پرائمری سکولوں میں حاضری صبح 7:30 بجے اور چھٹی 1:35 بجے ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا، سرکاری سکولوں کے لئے نیا ٹائم ٹیبل جاری

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کے لئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پرائمری سکولوں میں حاضری صبح 7:30 بجے اور چھٹی دوپہر 1:35 بجے ہوگی۔ اسمبلی میں طلباء کی اخلاقی تربیت اور عملی سرگرمیاں لازمی قرار دی گئی ہیں۔

سکولوں میں طلباء کو ہفتے میں تین دن تقاریر اور تین دن خاکوں کے ذریعے اخلاقی تعلیم دی جائے گی۔ سکول سربراہان کو ہر ہفتے کے آخری ورکنگ ڈے پر بزم ادب کے انعقاد کی ہدایت دی گئی ہے۔

بزم ادب کے بعد آخری تین پیریڈز میں سٹاف میٹنگ اور رجسٹرز مکمل کیے جائیں گے۔ اساتذہ کی کمی یا طویل رخصت کی صورت میں ہیڈز اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کلاسز لیں گے۔

واضح رہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو سکولوں میں ٹائم ٹیبل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں