پنجاب کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے دوبارہ کھلیں گے، ہفتے میں پانچ دن تدریس ہوگی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے دوبارہ کھلنے جا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں تمام اسکول ہفتے میں پانچ دن کھلے رہیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام کی بجائے ہفتے میں پانچ دن تدریس جاری رہے گی۔ میٹرک کے 246 امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔
رانا سکندر حیات نے بتایا کہ تعلیمی کیلنڈر میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں تاکہ اگلے سال امتحانات دینے والے طلباء کو پورا وقت مل سکے۔ آن لائن کلاسز میں بچوں کے لیے توجہ دینا مشکل ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں 70 فیصد مفت درسی کتب فراہم کی جا چکی ہیں۔ یہ اقدام طلباء کی تعلیمی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔















