شان شاہد کی فلم ’بلھا‘ نے پہلے ہفتے میں 15 کروڑ 29 لاکھ کا بزنس کیا، فلم کی مقبولیت جاری۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اداکار شان شاہد کی ایکشن فلم ’بلھا‘ کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے۔ فلم نے پہلے ہفتے میں 15 کروڑ 29 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔
فلم نے ریلیز کے بعد پہلے ہفتے میں ہی بہترین کارکردگی دکھائی۔ سنیما گھروں میں فلم بینوں کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملی۔
فلم کے دوسرے ہفتے میں بھی سنیما گھروں میں رش دیکھا گیا، جس سے فلم کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
فلم کے میکرز نے بتایا ہے کہ ’بلھا‘ کو زبردست رسپانس مل رہا ہے اور مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی کی امید ہے۔
واضح رہے کہ شان شاہد کی فلمیں ہمیشہ سے ہی ناظرین کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، اور ’بلھا‘ بھی اسی تسلسل کا حصہ ہے۔















