بنگلورو میں پروفیسر کی کلاس روم میں شادی کی پیشکش، طالبہ نے چپل سے پٹائی کردی۔
بنگلورو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی شہر بنگلورو میں ایک میڈیکل کالج کے پروفیسر نے کلاس روم میں طالبہ کو شادی کی پیشکش کی۔ اس پر طالبہ نے دیگر طالبعلموں کے ساتھ مل کر پروفیسر کی پٹائی کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، پروفیسر نے کلاس کے دوران طالبہ سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ خاتون نے فوراً اعتراض اٹھایا اور دونوں میں تند جملوں کا تبادلہ ہوا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو میں پروفیسر کو طالبہ سے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ‘تم نے کہا تھا، میں تم سے پیار کرتی ہوں’۔ خاتون نے اس دعوے کی تردید کی۔
پروفیسر نے مائیک پر طالبہ کو پروپوز کرنے کا اعلان کیا، جس سے بحث شروع ہوگئی۔
واضح رہے کہ ویڈیو میں طالبہ کو دیگر طالبعلموں کے ساتھ پروفیسر کی پٹائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔












