اسرائیل کا جنوبی لبنان میں بفر زون وسیع کرنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں فوجی قبضہ وسیع کرنے کا حکم دیا۔ اس اقدام سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیتن یاہو، جنوبی لبنان پر قبضہ وسیع کرنے کا حکم

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنی افواج کو مزید علاقے پر کنٹرول کا حکم دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دفاعی افواج جنوبی لبنان کے اندر کم از کم پانچ مقامات پر قابض ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل لبنان میں اپنے بفر زون کو مزید وسعت دے گا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ حالیہ جنگوں کے دوران اسرائیل نے اپنی سیکیورٹی حکمت عملی میں بنیادی تبدیلی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حملے کرنے میں پہل کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے اور لبنان، غزہ اور شام میں سیکیورٹی زون قائم کیے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی افواج جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں پیش قدمی کر رہی ہیں، جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں تقریباً 12 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر جنوبی لبنان کے رہائشی شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں