پاکستانی نوجوان بندر عباس پر ہونے والےاسرائیلی میزائل حملے میں شہید

کراچی کے یاسر خان ایران میں میزائل حملے میں شہید ہوگئے ہیں، اہلخانہ نے میت کی جلد واپسی کی اپیل کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی کے یاسر خان، ایران میں میزائل حملے میں شہید

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ کراچی کے رہائشی نوجوان یاسر خان ایرانی بندرگاہ پر اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہوگئے۔ پانچ روز بعد بھی ان کی میت وطن واپس نہیں لائی جا سکی، اہلخانہ نے حکومت سے میت کی جلد واپسی کی اپیل کی ہے۔

ماڑی پور کے یونس آباد کے رہائشی یاسر خان 23 مارچ کی شب ایران کی بندرگاہ بندر عباس میں میزائل حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے۔ وہ ٹگ بوٹ پر ملازمت کر رہے تھے جب حملہ ہوا۔

حملے میں یاسر خان شہید جبکہ ان کا ساتھی سبحان زخمی ہوا۔ اہلخانہ کے مطابق یاسر خان اور ان کے ساتھی چھ ماہ سے ٹگ بوٹ پر کام کر رہے تھے۔

یاسر خان چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے اور تین سالہ بچے کے والد تھے۔ اہلخانہ نے بتایا کہ حکومت نے میت کی واپسی کے لیے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا۔

یاد رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ تفتان بارڈر پر کیمپ قائم ہے اور یاسر خان کی میت کی پاکستان منتقلی کے انتظامات مکمل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں