ایران نے کہا ہے کہ امریکی اسرائیلی جنگ میں 250 طلبہ و اساتذہ جاں بحق ہو چکے ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں 250 طلبہ اور اساتذہ جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہ معلومات ایرانی وزارت تعلیم کے سربراہ حسین صادقی نے فراہم کی ہیں۔
حسین صادقی نے مزید بتایا کہ حملوں کے دوران 184 طلبہ اور اساتذہ زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ 600 تعلیمی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
تہران میں 16 طلبہ اور 5 اساتذہ جان بحق ہوئے ہیں، جبکہ 8 طلبہ اور 5 تعلیمی عملے کے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق تعلیمی نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق، 28 فروری سے اب تک 200 کے قریب انتظامی، ثقافتی اور تعلیمی عمارتوں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ ان حملوں نے تعلیمی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں تعلیمی اداروں پر حملے تدریسی سرگرمیوں کو متاثر کر رہے ہیں، اور ایران نے ان حملوں کے لیے بار بار امریکہ اور اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے۔















