خلا باز مائیک فنکے، خلا میں عارضی بولنے کی صلاحیت کھو بیٹھے

خلا باز مائیک فنکے خلا میں عارضی طور پر بولنے کی صلاحیت کھو بیٹھے، وجہ معلوم نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خلا باز مائیک فنکے، خلا میں عارضی بولنے کی صلاحیت کھو بیٹھے

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی خلائی ادارے کے خلا باز مائیک فنکے نے خلا میں اچانک بولنے کی صلاحیت کھو دی، جس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

رپورٹس کے مطابق مائیک فنکے، جو 4 مرتبہ خلا کا سفر کر چکے ہیں، کو 7 جنوری کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اچانک طبی مسئلہ پیش آیا۔ رات کے کھانے کے بعد اسپیس واک کی تیاری کے دوران وہ بغیر کسی درد یا واضح علامت کے بولنے سے قاصر ہوگئے۔

مائیک فنکے نے بتایا کہ یہ کیفیت بجلی کی تیز چمک کی طرح اچانک نمودار ہوئی اور تقریباً 20 منٹ تک رہی، جس کے بعد وہ مکمل طور پر معمول پر آگئے۔ ان کے مطابق اس سے پہلے یا بعد میں انہیں کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دل کے دورے یا سانس رکنے کا نتیجہ نہیں لگتا کیونکہ فنکے کو گھٹن یا درد کی کوئی شکایت نہیں تھی۔

واضح رہے کہ ماہرین اس پراسرار کیفیت کو خلا میں طویل عرصہ تک بے وزنی کی حالت سے جوڑ رہے ہیں۔ فنکے اپنے حالیہ مشن کے دوران تقریباً ساڑھے 5 ماہ سے خلائی اسٹیشن پر موجود تھے۔ 15 جنوری کو انہیں اسپیس ایکس کے ذریعے زمین پر واپس لایا گیا اور ان کے تفصیلی طبی معائنے جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں