بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں آنکھ کی تکلیف کی شکایت کی، جس پر طبی معائنہ کیا گیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ہوا، جہاں انہوں نے دائیں آنکھ میں تکلیف کی شکایت کی۔
ذرائع کے مطابق، انہیں دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آنے اور سردرد کی شکایت تھی، جس کے بعد جیل میں ماہر ڈاکٹر کو طلب کیا گیا۔
پمز اسپتال کے ڈاکٹر محمد عارف خان نے جیل میں پہنچ کر بشریٰ بی بی کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں مخصوص آئی ڈراپس اور دیگر ادویات تجویز کیں۔
ڈاکٹر نے بشریٰ بی بی کو ہدایت دی کہ وہ مطالعے کے لیے روشن جگہ کا استعمال کریں تاکہ آنکھوں پر دباؤ کم ہو۔
یاد رہے کہ ڈاکٹرز نے انہیں چار ہفتے بعد دوبارہ طبی معائنہ کروانے کی تجویز دی ہے تاکہ ان کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔














