پاکستان میں اسٹارلنک انٹرنیٹ قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

پاکستان میں اسٹارلنک انٹرنیٹ قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا گیا ہے، لائسنس کے حصول میں مشکلات۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسٹارلنک انٹرنیٹ، قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستان میں اسٹارلنک کے لیے لائسنس کا حصول بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ متعلقہ اداروں نے اسٹارلنک کے کردار پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسٹارلنک کو پاکستان میں لائسنس حاصل کرنے کے لئے تمام خدشات دور کرنا ہوں گے۔ انہیں سخت شرائط اور قوانین کی پاسداری کی ضمانت دینا ہوگی۔

بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں شرپسندوں کو اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ ملنا خطرناک ہوگا۔ حکومتی کنٹرول کے بغیر انٹرنیٹ قومی سلامتی کے لئے خطرناک سمجھا جا رہا ہے۔

سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا اجراء اب سیکیورٹی بنیادوں پر ہوگا۔ پارلیمانی کمیٹیوں میں اسٹار لنک سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ قومی سلامتی کے لئے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے لئے جامع ریگولیٹری فریم ورک ناگزیر ہے۔ پی ایس اے آربی کی جانب سے جامع ریگولیٹری فریم ورک کو حتمی شکل دینے کا کام جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں