عائزہ خان کے بولڈ فوٹوشوٹ نے مداحوں کا ملا جلا ردعمل پیدا کر دیا، کچھ تعریف جبکہ کچھ مایوس۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس پر مداحوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
عائزہ خان نے عیدالفطر کے موقع پر سفید سلکی بغیر آستین لباس میں تصاویر شیئر کیں، جو ان کے مداحوں کے لیے باعث حیرت بنی۔ ان کے انسٹاگرام پر تقریباً 14.9 ملین فالوورز ہیں۔
کچھ مداحوں نے ان کے نئے انداز کی تعریف کی جبکہ کچھ نے پرانے انٹرویوز یاد دلاتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا۔
عائزہ کا بولڈ انداز سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے، جہاں صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عائزہ خان نے پہلے باوقار لباس کو ترجیح دی تھی، اور یہ تبدیلی ان کے مداحوں کے لیے غیر متوقع رہی ہے۔















