لاہور ہائی کورٹ نے بابر اعظم کے خلاف مقدمہ کالعدم قرار دے دیا، خاتون کے الزامات غیر معمولی قرار دیے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے بابر اعظم کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے بابر اعظم کے خلاف درج مقدمہ کو ختم کرتے ہوئے ان کی درخواست منظور کر لی۔ بابر اعظم نے جسٹس آف پیس کے مقدمہ درج کرنے کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔
جسٹس آف پیس نے حمیزہ مختار کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔ خاتون نے بابر اعظم پر شادی کا جھانسہ دے کر تعلقات قائم کرنے کا الزام لگایا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ خاتون کے الزامات کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے ان کی صداقت پر سوال اٹھایا گیا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کے خلاف یہ معاملہ طویل عرصے سے زیر بحث تھا۔ خاتون کے مطابق ان کے درمیان آٹھ سال تک تعلقات رہے جن میں کئی الزامات شامل ہیں۔














