حکومت کا پیٹرول سبسڈی دینے کا امکان

حکومت نے موٹر سائیکل اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اعلان جلد متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کا پیٹرول سبسڈی دینے کا امکان، جلد اعلان متوقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے موٹر سائیکل اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے مخصوص صارفین کو ماہانہ 20 سے 30 لیٹر پیٹرول پر سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ سبسڈائز پیٹرول کے حصول کے لیے کیو آر کوڈ فراہم کیا جائے گا، اور اس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے کفایت شعاری منصوبے کے تحت صوبوں سے 154 ارب روپے مانگے ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں فیول سپلائی 10 مئی تک کے لیے موجود ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ صدر، وزیرِ اعظم اور وزرائے اعلیٰ کی ملاقات میں ہوگا۔

واضح رہے کہ 95 روپے پیٹرول اور 203 روپے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز وزیر اعظم شہباز شریف نے مسترد کردی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول گھریلو استعمال کے لیے رکھا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں