مارچ اور اپریل میں تربوز کھانا نقصان دہ، ماہرین کی وارننگ

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مارچ اور اپریل میں تربوز کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مارچ اور اپریل میں تربوز کھانا نقصان دہ، ماہرین کی وارننگ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مارچ اور اپریل میں تربوز کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ان مہینوں میں تربوز کے استعمال سے پہلے احتیاط ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق تربوز کو ہضم کرنے کے لیے جسم کا تیار ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اس کے استعمال سے سوجن، تھکن اور بدہضمی جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق، گرمیوں کے آغاز میں جسم مکمل طور پر تربوز جیسے پھلوں کو ہضم کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔ تربوز کھانے کا بہترین وقت مئی کے وسط سے شروع ہوتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کو تربوز کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ اس کا گلیسیمک انڈیکس (Glycemic Index) خون میں شوگر کی سطح کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ تربوز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اسے صبح 11 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان کھائیں اور صرف شدید گرمی کے موسم میں ہی اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں