صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور کے موقع پر عوام سے ایک گھنٹہ روشنیاں بند کرنے کی اپیل کی

صدر آصف زرداری نے ارتھ آور کے موقع پر عوام سے ایک گھنٹہ روشنیاں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر آصف زرداری کی اپیل، ارتھ آور پر ایک گھنٹہ روشنیاں بند کریں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور کے موقع پر عوام سے ایک گھنٹہ روشنیاں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے اجتماعی اقدامات ضروری ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ‘گیو این آور فار ارتھ’ مہم عوام کو اپنے طرز زندگی پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ایک گھنٹے کی علامتی بندش ماحولیاتی اقدامات کی ترغیب دیتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ حالیہ سیلاب اور گرمی کی لہریں بڑے چیلنجز ہیں، جو کسانوں اور شہری زندگی کو متاثر کر رہے ہیں۔

صدر زرداری نے بتایا کہ پانی کی کمی اور سیلاب سے انفراسٹرکچر متاثر ہو رہا ہے۔ پاکستان کا عالمی اخراج میں حصہ کم ہونے کے باوجود خطرات زیادہ ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان پیرس معاہدے کے اہداف پر عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے۔ صاف توانائی کی منتقلی اور گرین پاکستان پروگرام کے ذریعے جنگلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں