شان شاہد، پنجابی فلم کرنا بڑا چیلنج قرار

شان شاہد نے اپنی نئی پنجابی فلم کو بڑا چیلنج قرار دیا، ‘بلھا’ نے 2 دن میں 2 کروڑ کمائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شان شاہد، پنجابی فلم کرنا بڑا چیلنج قرار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستان کے مشہور اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ پنجابی فلم کرنا ان کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔ \n\n شان شاہد اس وقت اپنی نئی فلم ‘بلھا’ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور مختلف پروگرامز میں شرکت کر رہے ہیں۔ \n\n حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں فلم اور انڈسٹری کے بارے میں گفتگو کی۔ \n\n شان شاہد کا کہنا ہے کہ پہلے دن 25 ہزار سے زائد افراد نے فلم دیکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر اداکار رومانوی ہیرو بننا چاہتا ہے جبکہ ایکشن کی پروڈکشن مہنگی ہوتی ہے۔ \n\n یاد رہے کہ شان شاہد کی فلم ‘بلھا’ عید پر ریلیز کی گئی تھی اور 2 دن میں 2 کروڑ روپے سے زائد کمائے۔

دیگر متعلقہ خبریں