پاکستان میں ایک ماہ میں 22 لاکھ نئے سیلولر صارفین کا اضافہ

پاکستان میں جنوری سے فروری کے دوران 22 لاکھ نئے سیلولر صارفین کا اضافہ ہوا، ٹیلی ڈینسٹی 82.57 فیصد تک پہنچ گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، ایک ماہ میں 22 لاکھ نئے سیلولر صارفین کا اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں ٹیلی کام شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ جنوری کے اختتام پر سیلولر صارفین کی تعداد 20 کروڑ 25 لاکھ 75 ہزار تھی، جو فروری میں بڑھ کر 20 کروڑ 47 لاکھ 71 ہزار ہو گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق، ملکی ٹیلی ڈینسٹی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہ 82 فیصد سے بڑھ کر 82.57 فیصد تک پہنچ گئی۔ نیٹ جنریشن موبائل سروس (این جی ایم ایس) کی رسائی 61.3 فیصد سے بڑھ کر 62.3 فیصد ہو گئی ہے۔

موبائل براڈ بینڈ کے بڑھتے استعمال نے ٹیلی کام کمپنیوں کی کارکردگی میں اضافہ کر دیا ہے۔ جاز کے فور جی صارفین کی تعداد 8 لاکھ تک جبکہ زونگ کے صارفین 6 لاکھ تک بڑھ گئے ہیں۔

ٹیلی نار پاکستان اور یو فون کے فور جی صارفین کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ موبائل براڈ بینڈ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں موبائل فون کی رسائی اور استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جو ملک کی ڈیجیٹل ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں