پاکستانی ماڈل زینب یوسف، شوگر ڈیڈیز پر متنازع مشورہ

زینب یوسف نے نوجوان لڑکیوں کو شوگر ڈیڈیز کے ساتھ تجارتی بنیادوں پر تعلقات کا مشورہ دیا، جس پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی ماڈل زینب یوسف، شوگر ڈیڈیز پر متنازع مشورہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی ماڈل زینب یوسف نے نوجوان لڑکیوں کو شوگر ڈیڈیز کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے متنازع مشورے دیے ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ زینب نے ایک انٹرویو میں ان رشتوں کو جذباتی وابستگی کے بجائے تجارتی بنیادوں پر استوار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

‘شوگر ڈیڈی’ کی اصطلاح ایسے عمر رسیدہ اور دولت مند شخص کے لیے استعمال ہوتی ہے جو کسی نوجوان کو مالی مدد یا قیمتی تحائف فراہم کرتا ہے، اور بدلے میں رومانوی یا وقت گزاری کا تعلق قائم رکھتا ہے۔ زینب کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو ایسے تعلقات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔

زینب یوسف کے مطابق لڑکیاں شوگر ڈیڈی کے ساتھ تعلقات کو سنجیدگی سے لے لیتی ہیں اور جب یہ خواب پورے ہوتے دکھائی نہیں دیتے تو وہ غلط راستے پر نکل جاتی ہیں۔ ان کے بقول ان تعلقات میں مالی فائدہ ہی مقدم ہونا چاہیے۔

زینب نے مزید کہا کہ لڑکیوں کو تحائف لینے کے بجائے کیش کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ مالی خود مختاری برقرار رہے۔ ان کا ماننا ہے کہ قیمتی اشیاء کی عادت لڑکیوں کو مشکل میں ڈال سکتی ہے جب وہ شخص دستیاب نہ ہو۔

واضح رہے کہ زینب یوسف کے ان بیانات نے انٹرنیٹ صارفین کو آگ بگولہ کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین اسے اخلاقی گراوٹ کی انتہا قرار دے رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ ہمارے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں