اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر منی لانڈرنگ کے دو مقدمات درج

ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر منی لانڈرنگ الزامات، ایف آئی اے نے دو مقدمات درج کیے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈاکٹر فضیلہ عباسی، منی لانڈرنگ الزامات پر دو مقدمات درج

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہوئے ہیں۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے اس معاملے میں دو مقدمات درج کیے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق پہلا مقدمہ کمرشل بینکنگ سرکل میں منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ دوسرا مقدمہ اینٹی کرپشن ونگ میں قائم کیا گیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف بغیر رجسٹریشن غیر قانونی کلینک چلانے کا بھی الزام ہے۔ ایف آئی اے نے مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے شواہد کا دعویٰ کیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں قریباً 25 ارب روپے کا ٹرن اوور سامنے آیا ہے۔ ان کی سالانہ آمدن 4 سے 6 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر غیر قانونی طور پر رقوم امریکا اور دبئی منتقل کرنے کا بھی الزام ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں