کے الیکٹرک نے سید طٰہٰ کو نیا سی ای او مقرر کر دیا، 15 اپریل کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کے الیکٹرک نے سید طٰہٰ کو اپنا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا ہے۔ اس تقرری کا اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ادیب احمد قائم مقام سی ای او کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ سید طٰہٰ 15 اپریل سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
سید طٰہٰ فروری 2020 سے پاکستان اسٹیٹ آئل میں ایم ڈی اور سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹریبیوشن آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔















