عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو 2025 میں دنیا کا سب سے زیادہ اسموگ زدہ ملک قرار دیا۔ پاکستان میں خطرناک چھوٹے ذرات کی مقدار 13 گنا زیادہ تھی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو 2025 میں دنیا کا سب سے زیادہ اسموگ زدہ ملک قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2025 میں خطرناک چھوٹے ذرات کی مقدار 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے کم رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی، تاہم 143 ممالک اور خطوں میں سے 130 نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا۔ پاکستان میں ان ذرات کی مقدار تقریباً 13 گنا زیادہ تھی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ آلودہ ممالک کی فہرست میں پاکستان پہلے، بنگلادیش دوسرے اور تاجکستان تیسرے نمبر پر رہا۔
دنیا کے آلودہ 25 شہروں میں سے زیادہ تر بھارت، پاکستان اور چین میں واقع تھے، جبکہ پچھلے سال دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بھارت کا لونی تھا۔














