وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور میں احساس شجر مہم کا آغاز

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پشاور میں احساس شجر مہم کا آغاز کر دیا، 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور میں احساس شجر مہم کا آغاز

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں پودا لگا کر احساس شجر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان اور عید کے موقع پر تاریخی شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے جس میں ایک دن میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ عوام بھی اپنی سطح پر اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات سے صوبے کے جنگلاتی رقبے میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم اپنے ماحول، مستقبل اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہیں اور اس کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر جنگلات کے فروغ و تحفظ کو ناگزیر قرار دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں