واٹس ایپ کے خفیہ فیچرز کا استعمال کیسے کریں؟

واٹس ایپ کے خفیہ فیچرز جیسے ڈوئل اکاؤنٹس، وائس میسج ٹرانسکرپشن، اور پروفائل پرائیویسی صارفین کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ کے خفیہ فیچرز کا استعمال کیسے کریں؟

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ، دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم، مسلسل نئے فیچرز متعارف کراتا رہا ہے جن میں سے اکثر صارفین کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔ ان فیچرز میں کسٹمائز نوٹیفکیشن ٹونز، ڈوئل اکاؤنٹس، وائس میسج ٹرانسکرپشن، پروفائل پکچر پرائیویسی، اور ڈس اپیئرنگ میسجز شامل ہیں۔ صارفین مختلف افراد کے لیے مخصوص نوٹیفکیشن سیٹ کر سکتے ہیں، ایک سے زیادہ اکاؤنٹس استعمال کر سکتے ہیں، وائس میسجز کو شور میں سننے کی بجائے ٹیکسٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں، اور غیر ضروری چیٹس کو خودکار طور پر ڈیلیٹ کرنے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے دیگر فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں جیسے نامعلوم نمبروں کو بلاک کرنا، ایپ لاک فیچر، گروپ جوائننگ پر کنٹرول، اور پاس کیز کی تخلیق۔ یہ فیچرز صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مزید آسانی اور سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں