پانی کا عالمی دن، پاکستان میں پانی کی قلت اور صنفی مساوات کا چیلنج

پانی کا عالمی دن پاکستان میں آبی قلت اور صنفی مساوات کے چیلنجز کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں اور غیر متوقع بارشیں آبی قلت میں اضافہ کر رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پانی کا عالمی دن: پاکستان میں پانی کی قلت اور صنفی مساوات کا چیلنج

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس سال کا موضوع ‘پانی اور صنفی مساوات’ ہے، جو آبی تحفظ کو سماجی انصاف اور صنفی برابری کے لیے اہم قرار دیتا ہے۔

پاکستان کو آبی قلت کا سامنا ہے، جہاں قیام پاکستان کے بعد فی کس پانی کی دستیابی 5,260 مکعب میٹر سے کم ہو کر 1,000 مکعب میٹر سے بھی نیچے آچکی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں نے بارشوں کے غیر متوقع پیٹرن اور گلیشیئرز کے نظام میں تبدیلیوں کے ذریعے آبی قلت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

گھریلو سطح پر خواتین کو پانی کے انتظام کی زیادہ ذمہ داری سونپی جاتی ہے، جس سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے اور ان کی تعلیمی و معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں، خاص طور پر دیہات میں۔

دیگر متعلقہ خبریں