اینڈرائیڈ فون ہینگ ہونے کی وجوہات اور حل

اینڈرائیڈ فونز میں ہینگ ہونے کی وجوہات میں سسٹم اپ ڈیٹس کی نظراندازی، کیش ڈیٹا کی زیادتی اور وائرس شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اینڈرائیڈ فون ہینگ ہونے کے اسباب اور حل جانئے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے ہینگ ہونے کا مسئلہ عام ہے، چاہے وہ سستے ہوں یا مہنگے۔ ڈیوائس کے ہینگ ہونے کی وجوہات میں سسٹم اپ ڈیٹس کو نظرانداز کرنا، ایپس کو اپ ڈیٹ نہ کرنا، اور زیادہ کیش ڈیٹا شامل ہیں۔

سسٹم اپ ڈیٹس اور ایپ اپ ڈیٹس کو نظرانداز کرنا فون کے فنکشن کو متاثر کرتا ہے۔ اینڈرائیڈ ڈویلپرز کی جانب سے جاری کردہ اپ ڈیٹس سکیورٹی سے متعلق ہوتی ہیں جن سے ڈیوائس کے فنکشن بہتر ہوتے ہیں۔

کیش ڈیٹا کے زیادہ ہونے سے فون کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، اس لیے سیٹنگز میں جاکر کیش ڈیٹا کو کلیئر کرنا ضروری ہے۔

کم ریم والے فونز میں زیادہ ریسورسز استعمال کرنے والی ایپس کو فورس اسٹاپ کرنا اور غیرضروری فائلز کو ڈیلیٹ کرنا بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

اگر ان سب کے باوجود فون ہینگ ہوتا ہے تو وائرس کی موجودگی ممکن ہے، جس کے لیے اینٹی وائرس پروگرام کا استعمال ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں