دنیا بھر میں ایوی ایشن انڈسٹری کو بحران کا سامنا، مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے پروازیں متاثر۔
دنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز)کورونا وائرس کے بعد ایوی ایشن انڈسٹری کو ایک بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث اہم ہوائی اڈے متاثر ہوئے ہیں اور روزانہ کی پروزیں منسوخ ہو رہی ہیں۔
ایئرلائنز کو ایندھن کی قلت کا سامنا ہے اور عالمی مارکیٹ میں جیٹ فیول کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس کے باعث ایئرلائنز کے ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔















