جنگی حملوں میں 80 ہزار سے زائد شہری مقامات متاثر ہوئے۔ ایرانی ہلال احمر

ایرانی ہلال احمر کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 80 ہزار سے زائد مقامات متاثر ہوئے، جن میں 20 ہزار عمارتیں تہران میں ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا و اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 80 ہزار مقامات متاثر

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے صدر پیر حسین کولیوند نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں میں ایران کے 80 ہزار سے زائد شہری مقامات متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حملوں کا شکار ہونے والی 20 ہزار سے زیادہ عمارتیں تہران میں جبکہ 60 ہزار سے زائد دیگر شہروں اور علاقوں میں ہیں۔

پیر حسین کولیوند کے مطابق نشانہ بننے والے تجارتی مراکز کی تعداد تقریباً 18 ہزار 790 ہے جبکہ 266 طبی مراکز اور 498 اسکول بھی حملوں کی زد میں آئے ہیں۔ ان کارروائیوں میں ایران کے طبی عملے کے 12 ارکان ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی ہلال احمر کے صدر نے مزید کہا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد ایران میں بچوں اور 231 خواتین سمیت سیکڑوں افراد جان سے جا چکے ہیں۔ مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنگ کے دوران ایران میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1,500 سے تجاوز کر چکی ہے۔

یہ حملے 28 فروری کو اسرائیل اور امریکا کی جانب سے تہران اور ایران کے دیگر شہروں پر کیے گئے تھے، جن میں ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور اعلیٰ فوجی کمانڈرز بھی ہلاک ہوئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں