امریکی سینیٹر الزبتھ وارن کی مشرق وسطیٰ جنگ پر کانگریس کو مالی معاونت نہ دینے کی اپیل

الزبتھ وارن نے کانگریس سے اپیل کی کہ وہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے لیے مالی معاونت نہ کرے، جسے ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ مل کر شروع کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی سینیٹر الزبتھ وارن کی مشرق وسطیٰ جنگ پر کانگریس کو مالی معاونت نہ دینے کی اپیل

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سینیٹر الزبتھ وارن نے کہا ہے کہ کانگریس کو ایسی جنگ کے لیے مالی معاونت نہیں کرنی چاہیے جو امریکا نے اپنی مرضی سے چنی ہو۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں علاقائی جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کیا۔

ڈیموکریٹ سینیٹر وارن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو نے خطے میں ایسی جنگ چھیڑی ہے جس سے انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے اور بڑی تعداد میں شہری ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ الزبتھ وارن نے کہا کہ اسرائیلی فوج لبنان میں 1,000 سے زیادہ افراد کو ہلاک کر چکی ہے، جن میں قریب 20 فیصد بچے شامل ہیں۔

امریکی سینیٹر نے زور دیا کہ کانگریس کو اس بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے لیے مالی وسائل فراہم نہیں کرنے چاہییں۔ ان کے مطابق یہ ایک ایسی جنگ ہے جسے بڑھانے کے بجائے روکنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث امریکا میں بھی سیاسی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اپوزیشن رہنما جنگی اخراجات، انسانی بحران اور شہری ہلاکتوں کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں