ایران نے ڈیگو گارشیا فوجی اڈے پر میزائل داغے، جو ناکام رہے، تہران کے میزائلوں کی رینج 4,000 کلومیٹر تک ہونے کا امکان ظاہر ہوا۔
ڈیگو گارشیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے بحر ہند میں واقع امریکی اور برطانوی مشترکہ فوجی اڈے ڈیگو گارشیا پر دو بیلسٹک میزائل داغے، جو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔ امریکی حکام کے مطابق میزائل جمعہ کی صبح داغے گئے تھے۔
یہ فوجی اڈہ ایرانی سرزمین سے تقریباً 4,000 کلومیٹر دور واقع ہے، اور اس حملے سے تہران کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی موجودگی کا اندازہ ہوتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک میزائل دوران پرواز ناکام ہو گیا جبکہ دوسرے کو امریکی جنگی جہاز سے داغے گئے انٹرسیپٹر نے نشانہ بنایا، تاہم اس کی مکمل تباہی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ نے ایرانی میزائلوں کی رینج 2,000 کلومیٹر تک محدود رکھنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے قطری ٹیلی ویژن الجزیرہ سے سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران ڈیاگو گارشیا پر ہونے والے میزائل حملے کا ذمہ دار نہیں۔ ایرانی عہدیدار کے مطابق تہران نہ تو اس حملے کے پیچھے ہے اور نہ ہی اس میں اس کا کوئی کردار ہے۔













