سعودی عرب نے ایرانی فوجی اتاشی اور 4 اہلکاروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کر دیا

سعودی عرب نے ایرانی فوجی اتاشی اور 4 اہلکاروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب نے ایرانی فوجی اتاشی اور 4 اہلکاروں کو ملک بدر کر دیا

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب نے ایرانی فوجی اتاشی، اسسٹنٹ فوجی اتاشی اور ایرانی سفارت خانے کے مزید تین اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ان اہلکاروں کو 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام سفارتی ضوابط کے تحت اٹھایا گیا ہے، تاہم ان اہلکاروں کو ملک بدر کرنے کی وجوہات کی مزید تفصیل نہیں دی گئی۔

دوسری جانب سعودی وزارت دفاع نے مشرقی علاقے میں مزید چھ ڈرونز تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جو فضا میں ہی روک کر تباہ کیے گئے۔ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک میں فضائی نگرانی اور دفاعی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں