اماراتی صدر نے عید پر خصوصی ایس ایم ایس میں اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے اماراتی عوام کی سلامتی کی دعا کی۔
ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امارات میں مقیم تمام افراد کو خصوصی ایس ایم ایس بھیجا ہے۔ اس پیغام میں انہوں نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘عرب امارات ایک خاندان کی طرح متحد ہے’۔
صدر نے اس پیغام کے ذریعے اماراتی عوام کی سلامتی اور سکون کے لیے دعا بھی کی۔ یہ پیغام امارات میں بسنے والے ہر فرد کے سیل فون پر بھیجا گیا ہے تاکہ اتحاد و یکجہتی کا پیغام عام ہو سکے۔
شیخ محمد بن زاید النہیان کے اس پیغام کو ایک اہم اقدام سمجھا جا رہا ہے جو امارات کی جانب سے اپنے معاشرتی اتحاد کو مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔













