سعودی عرب کی اسرائیل کے شامی تنصیبات پر حملے کی مذمت

سعودی عرب نے شام میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جارحیت قرار دیا اور عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب کی اسرائیل کے شام پر حملے کی مذمت

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب نے شام کے جنوبی علاقے میں اسرائیل کے فوجی تنصیبات پر حملے کو کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

ہفتے کے روز سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شام کے فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والا اسرائیلی حملہ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ ایک خود مختار ملک کی سالمیت کے خلاف ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے کر خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرے۔

دیگر متعلقہ خبریں