خان پور میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے لڑکی ٹرین حادثے کا شکار

خان پور میں 17 سالہ لڑکی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کے حادثے میں ہلاک ہو گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خان پور میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے لڑکی ٹرین حادثے کا شکار

خان پور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے خان پور میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ایک 17 سالہ لڑکی تقویٰ بی بی مال گاڑی کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ دھریجہ پھاٹک کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔

والدین غم سے نڈھال ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور شہریوں نے نوجوانوں کو ریلوے ٹریکس اور دیگر خطرناک مقامات پر ویڈیوز بنانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں