قطر سے ایل این جی سپلائی متاثر، گیس طلب کی مینجمنٹ ناگزیر

قطر سے ایل این جی سپلائی میں تعطل کے باعث گیس طلب کی مینجمنٹ ناگزیر ہو چکی ہے، اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کھاد سیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قطر سے ایل این جی سپلائی متاثر، گیس طلب کی مینجمنٹ ناگزیر

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے، جس کے باعث طلب میں مینجمنٹ ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر جاری رہے گی جبکہ کمرشل اور ہائی اینڈ صارفین پر عارضی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

لغاری نے کہا کہ حکومت سولرائزیشن کی حامی ہے مگر روف ٹاپ سولر کے غیر منظم استعمال سے گرڈ اسٹیبلٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ رات کے وقت بجلی کی فراہمی کے لیے گیس اور دیگر مستحکم ذرائع ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر نے ایل این جی معاہدوں سے معذرت کر لی ہے اور سپلائی میں تعطل کا خدشہ ہے۔ صرف کوئلے پر انحصار ممکن نہیں، کیونکہ گیس پلانٹس گرڈ کے لیے ضروری ہیں اور یہ لچکدار بجلی فراہم کرتے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ سرپلس پاور پیکج سے صنعتوں کو 12 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوئی ہے اور جنوری 2026 میں بجلی کی طلب میں 12.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایل این جی بحران کے باوجود پاکستان کا پاور سسٹم مستحکم ہے۔

حکومت توانائی اصلاحات، نجکاری اور تھرڈ پارٹی ایکسس پر کام کر رہی ہے اور صارفین کو سولر اور کلین انرجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ حکومت کی ترجیح توانائی سیکیورٹی، سسٹم اسٹیبلٹی اور معیشت کا تسلسل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں