بابر اعظم کی شیر خرمہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بابر اعظم نے عید پر شیر خرمہ بنا کر مداحوں کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بابر اعظم کی شیر خرمہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے عید الفطر کے موقع پر کچن میں اپنی مہارت دکھا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کو عید کی روایتی ڈشز سویاں اور شیر خرمہ تیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بابر اعظم کے اس منفرد اقدام کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نہ صرف بہترین کرکٹر ہیں بلکہ زندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کرنا بھی جانتے ہیں۔

آج ملک بھر میں عید الفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور قومی کھلاڑی بھی اپنے خاندان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں