ننھے وی لاگر شیراز اور مسکان نے کراچی سے واپسی پر گاؤں کے بچوں میں عیدی تقسیم کی، جس کی سوشل میڈیا پر تعریف کی جارہی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی اپنے گاؤں کے بچوں میں عیدی تقسیم کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ شیراز اور مسکان، جو پاکستان کے معروف چائلڈ وی لاگرز ہیں، کراچی سے واپسی پر اپنے گاؤں پہنچے اور وہاں کے بچوں میں عیدی تقسیم کی۔
ان کی سادگی اور خالص مواد کی وجہ سے وہ عوام میں کافی مقبول ہیں۔ بہن بھائی یہ جوڑی نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بھی شریک ہوتی ہے۔
شیراز اور مسکان ہمیشہ اپنی خوشیاں دوسروں کے ساتھ بانٹنے پر یقین رکھتے ہیں اور اکثر فلاحی کام کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان کی سادگی اور عاجزی کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ انہوں نے گاؤں کے بچوں کے لیے عیدی لائی، جس سے دل جیت لیے۔















