ایران کو جوہری ہتھیار درکار نہیں، اسلامی سیکیورٹی اتحاد کی تجویز

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی کو غیر ضروری قرار دیا اور اسلامی ممالک پر مشتمل سیکیورٹی ڈھانچہ بنانے کی تجویز دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی صدر: خطے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی غیر ضروری

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ خطے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی کی ضرورت نہیں ہے اور ہماری مشکلات دشمنوں کی مداخلت کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا، اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اسلامی ممالک پر مشتمل سیکیورٹی ڈھانچہ بنانے کی تجویز دی ہے۔

مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنا چاہتا، کیونکہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جوہری ہتھیاروں کو حرام قرار دیا ہے اور کسی عہدیدار کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں