امریکا ایران کے جوہری مواد پر قبضے کی زمینی کارروائی پر غور کر رہا ہے، ٹرمپ انتظامیہ مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کے جوہری مواد پر قبضہ کرنے کے لیے زمینی کارروائی پر غور کر رہی ہے۔ امریکی صدر مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جن میں ایرانی بندرگاہوں یا چھوٹے جزائر پر فوجی تعیناتی شامل ہے۔
افزودہ یورینیم کو ضبط کرنے کے لیے ممکنہ فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے اور ایرانی تیل کے انفراسٹرکچر پر قبضے کے امکانات کو بھی زیر غور لایا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے جوائنٹ سپیشل آپریشنز کمانڈ کو استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ تیاریاں پینٹاگون کی ذمہ داری ہیں، اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک کسی کارروائی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔















