گیری کرسٹن کی پاکستان کرکٹ کوچنگ میں بیرونی مداخلت کی شکایت

گیری کرسٹن نے پاکستان میں کوچنگ کے دوران بیرونی مداخلت اور دباؤ کی شکایت کی، جس سے ان کے لیے کام کرنا مشکل ہو گیا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گیری کرسٹن کی پاکستان کرکٹ کوچنگ میں بیرونی مداخلت کی شکایت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں کوچنگ کے دوران بیرونی مداخلت اور دباؤ نے کام کو مشکل بنا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ غیر معمولی مداخلت کے باعث کھلاڑیوں کے ساتھ واضح حکمت عملی ترتیب دینا اور اس پر عملدرآمد کرنا دشوار ہو گیا تھا۔

گیری کرسٹن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ٹیم کی خراب کارکردگی پر فوری ردعمل اور تادیبی اقدامات سے ٹیم کا ماحول متاثر ہوتا ہے اور عدم استحکام پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوچ کو اپنی حکمت عملی کے مطابق کام کرنے کی مکمل آزادی ملنی چاہیے۔

انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ انہیں ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا خوشگوار تجربہ ہوا۔ کرسٹن نے کہا کہ کرکٹ ایک ایسی زبان ہے جو سب کو جوڑتی ہے اور میدان میں بہتر رابطے میں مدد دیتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں