پیوٹن نے ایران کی بلامشروط حمایت کا اعلان کر دیا، امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران 1400 ایرانی شہید۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے ساتھ بلامشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ روسی صدر نے ایرانی رہنماؤں کو نوروز کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو تہران کا وفادار دوست اور قابل اعتماد ساتھی ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں، جن میں اب تک 1400 سے زائد ایرانی شہری شہید ہو چکے ہیں، جن میں 204 بچے شامل ہیں۔















