عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، حکومت بچت کے لائحہ عمل پر غور کر رہی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس کے باعث ہمیں بچت کے لائحہ عمل پر غور کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ خطے میں موجودہ کشیدگی کے پیش نظر کفایت شعاری اپنائی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایات پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو محدود رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔
علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ حکومت اور عوام دونوں کو توانائی کے بچت میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومت کمزور طبقے کو مضبوط سہارا دینے کی کوشش کر رہی ہے اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مضبوط نظام قائم کیا جائے گا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عالمی منڈی کے حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے اور اس ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 150 اور ڈیزل کی قیمت میں 250 روپے اضافہ روکا گیا۔















