ڈیجیٹل دور میں عید کی روایات اور جذبات کی کمی کا احساس

ڈیجیٹل دور میں عید کی روایات بدل گئیں، عید کارڈز کی جگہ موبائل میسیجز نے لے لی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈیجیٹل دور میں عید کی روایات اور جذبات کی کمی کا احساس

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈیجیٹل دور میں عید کے روایتی رنگ و روپ میں تبدیلی آ گئی ہے، جس کی وجہ سے جذباتی اظہار اور تہذیبی روایات میں کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ پہلے زمانے میں عید کارڈز کے ذریعے محبتوں کا اظہار کیا جاتا تھا جو اب موبائل میسیجز اور سوشل میڈیا اسٹیٹس تک محدود ہو چکا ہے۔

پہلے عید کی تیاری میں بچوں کی خوشیاں، کپڑے، چوڑیاں، مہندی اور عیدی ملنے کی خوشی شامل ہوتی تھی، جبکہ خاندان کے ساتھ مل کر عید منانا ایک خاص روایت تھی۔ عید کی صبح، نمازِ عید کے بعد کی رونق اور خوشیاں اب محض یادوں میں رہ گئی ہیں۔

ڈیجیٹل دور نے جہاں فاصلے مٹا دیے ہیں، وہاں ہاتھ سے لکھے گئے پیغامات کی تاثیر بھی کھو گئی ہے۔ آج عید کی خوشی موبائل اسکرینز پر ویوز، لائکس اور کمنٹس تک محدود ہو چکی ہے۔ روایتی عید کارڈز کی جگہ موبائل میسیجز نے لے لی ہے، جو تیزی سے آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں