آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے نوروز اور عید کی مبارکباد

آیت اللہ خامنہ ای نے فارسی نئے سال اور عید پر قوم اور مسلمانوں کو مبارکباد دی، نئے سال کو قومی اتحاد کا سال قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی نوروز اور عید کی مبارکباد

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے فارسی نئے سال (نوروز) اور عید کے موقع پر قوم اور تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ اللہ حالات کو بہترین بنا دے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر اور نوروز ایک ساتھ آنے پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بھی عید کی مبارکباد دی اور ایرانی عوام کی استقامت کو سراہتے ہوئے نئے سال کو قومی اتحاد اور سلامتی کا سال قرار دیا۔ انہوں نے شہدا کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں