اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ ایران جنگ کو روکا جائے۔انتونیو گوتیرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ایران جنگ کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے امریکا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بند کریں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انٹونیو گوتیرس کا ایران جنگ روکنے کا مطالبہ

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ایران جنگ کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس جنگ کو روکا جائے۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران جنگ ختم کریں اور ایران سے اپیل کی کہ وہ پڑوسی ممالک پر حملے بند کرے اور آبنائے ہرمز کی بندش کو فوری ختم کرے۔

ایران کی جانب سے اسرائیل کے حیفہ میں آئل ریفائنری پر حملے کی رپورٹ کے بعد یہ بیان سامنے آیا، جس میں پہلی بار ملٹی وار ہیڈ نصراللہ میزائل کا استعمال ہوا ہے۔

یورپی یونین نے بھی اس جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس جنگ کی وجہ سے فوری طور پر یورپ کی جانب نقل مکانی میں اضافہ نہیں ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں