صدر، وزیراعظم اور پاک فوج نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔ صدر زرداری نے کہا ہے کہ آج کے دن قومی یکجہتی، آئینی بالادستی اور قانون کی پاسداری کے عزم کی تجدید کرنی چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے موقع پر کہا کہ ہمارے دل غزہ اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے غمگین ہیں اور اس تکلیف نے امتِ مسلمہ میں مزید اتحاد کی ضرورت کا احساس دلایا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے بھی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے پاکستانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دعا ہے عید پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے امن و خوشحالی لائے، جبکہ پاک فوج کے جوان عید کے دن بھی وطن کے دفاع میں مصروف ہیں۔














