برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے ایران پر حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے، تاکہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کا تحفظ ممکن ہو سکے۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ نے امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ برطانوی وزارت کی جانب سے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جہاں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امریکی افواج برطانوی اڈوں کو آبنائے ہرمز میں جہازوں کے تحفظ کے لیے استعمال کر سکیں گی۔
یہ اجازت خاص طور پر ان اہداف کے لیے ہے جو آبنائے ہرمز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس کی اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور برطانیہ خود ان حملوں میں براہِ راست شامل نہیں ہوگا۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ اقدام ایران کو خطے میں میزائل داغنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانیں محفوظ رہ سکیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے اس اقدام پر اظہار تشکر کیا ہے۔













