وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ون ویلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کیا، کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات پر ہراسانی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ سے زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مریم نواز نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی اور کہا کہ شکایات پر متعلقہ پولیس افسر کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ خصوصی ٹیمیں ون ویلنگ روکنے کے لیے تشکیل دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ کم عمر افراد کے خلاف گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں