کراچی: اداکارہ انیقہ ذوالفقار کشمیری چوڑیوں کی تلاش میں مداحوں سے مدد کی اپیل کر رہی ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اداکارہ انیقہ ذوالفقار نے حالیہ گفتگو میں بتایا کہ وہ کشمیری چوڑیاں تلاش کر رہی ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم کہ یہ کہاں سے ملیں گی۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ اگر کسی کو یہ چوڑیاں ملیں تو انہیں بھی بھجوا دیں۔
انیقہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ آن لائن بھی آرڈر کرنے کی کوشش کریں گی۔ اداکارہ کے انٹرویو کے بعد مداح ان کا پتہ پوچھ رہے ہیں تاکہ انہیں کشمیری چوڑیاں بھیج سکیں۔
انیقہ ذوالفقار جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ ‘عشق میں تیرے صدقے’ میں حور اور نور کے ڈبل رول میں نظر آ رہی ہیں۔















